ایران، کاروباری مراکز کو فعال کرنے سے وائرس مخالف جدوجہد رائیگاں جا سکتی ہے

اعلان میں کہا  گیا ہے کہ’’عقل مندانہ فاصلہ‘‘ عمل درآمد بازاروں میں کافی مشکل ہے

1397167
ایران، کاروباری مراکز کو فعال کرنے سے وائرس مخالف جدوجہد رائیگاں جا سکتی ہے

ایرانی  طبیب کونسل  نے اطلاع دی ہے کہ ملک میں کاروباری مراکز کو فعال کرنے سے سماجی روابط  اور میل جول میں اضافہ ہو گا جس سے کورونا وائرس کے خلاف حاصل کردہ کامیابیاں رائیگاں جا سکتی ہیں۔

کونسل کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں  اس امر پر زور دیا گیا ہے  کہ کاروباری مراکز کے بند رہنے سے  سماجی روابط میں کافی حد تک کمی آئی تھی اور اس سے دور رس نتائج سامنے آئے تھے۔

اعلان میں کہا  گیا ہے کہ’’عقل مندانہ فاصلہ‘‘ عمل درآمد بازاروں میں کافی مشکل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں