عالمی برادری حوثیوں کو بھی جنگ بندی کا پابند بنوائے: حکومت یمن

یمنی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی زیر قیادت اتحادی  قوتوں کی اعلان کردہ جنگ بندی کے احترام کےلیے حوثیوں کو بھی پابند بنوائے

1396799
عالمی برادری حوثیوں کو بھی جنگ بندی کا پابند بنوائے: حکومت یمن

یمنی حکومت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی زیر قیادت اتحادی  قوتوں کی اعلان کردہ جنگ بندی کے احترام کےلیے حوثیوں کو بھی پابند بنوائے۔

 یمنی خبر ایجنسی سابا کے مطابق، یمنی وزارت خارجہ   نے اتحادی قوتوں کے جنگ بندی کےاعلان کی حمایت کرنے پر سلامتی کونسل کا خیر مقدم کیا ہے۔

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت یمن گزشتہ جمعرات کے روز اعلان شدہ جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے جس کا اعلان اس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کے جنگ بندی کے مطالبے کے بعد کیا تھا جبکہ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ عالمی برادری حوثیوں کو بھی اس جنگ بندی کے احترام کا پابند بنوائے۔

 علاوہ ازیں بیان میں حوثی ملیشیا کے بدستور حملوں کی مذمت  بھی کی گئی ہے۔

 یمن میں حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں  کا یک طرفہ طور پر جنگ بندی کے اعلان کا مقصد غلط بیانی اور ہمیں گمراہ کرنا ہے۔

 ترجمان  نے المصیرہ ٹی ویی پر اپنے بیان میں  کہا کہ اتحادی  قوتوں نے زیر محاصرہ علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے بارے میں اتحادی قوتوں نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔

 واضح رہے کہ اتحادی قوتوں نے کورونو وائرس کی وجہ سے نو اپریل سے دو ہفتے کےلیے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں