یمن:اتحادی قوتوں کا حملہ،حوثیوں کے اسلحے کے گودام تباہ

یمنی فوجی میڈیا کے مطابق ، ایرانی نواز حوثیوں کے یہ گودام  ملک کے  وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں قائم تھے جہاں  بمباری کے نتیجے میں اسلحے کے گودام   اور بکتر بند گاڑیاں تباہ  جبکہ  بعض جنگجووں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے

1376234
یمن:اتحادی قوتوں کا حملہ،حوثیوں کے اسلحے کے گودام تباہ

یمن میں  سعودی زیر قیادت اتحادی قوتوں   نے حملوں میں حوثیوں کے اسلحے کے 4 گودام تباہ کر دیئے۔

 یمنی فوجی میڈیا کے مطابق ، ایرانی نواز حوثیوں کے یہ گودام  ملک کے  وسطی اور شمال مغربی علاقوں میں قائم تھے جہاں  بمباری کے نتیجے میں اسلحے کے گودام   اور بکتر بند گاڑیاں تباہ  جبکہ  بعض جنگجووں کو ہلاک بھی کیا گیا ہے۔

  اس واقعے پر  حوثیوں نے تاحال   کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں