ترکی کے بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ تعاون کے لئے لبنانی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ بیسیوں لبنانی طرابلس کے علاقے بداوی میں جمع ہوئے اور ادلب میں ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کئے گئے بہار ڈھال آپریشن  کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا

1370536
ترکی کے بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ تعاون کے لئے لبنانی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

لبنان کے شمالی شہر طرابلس میں شام میں ترکی  کی طرف سے شروع کئے گئے بہار ڈھال آپریشن کے ساتھ تعاون کے لئے کانوائے نکالا گیا۔

موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ساتھ بیسیوں لبنانی طرابلس کے علاقے بداوی میں جمع ہوئے اور ادلب میں ترک مسلح افواج کی طرف سے شروع کئے گئے بہار ڈھال آپریشن  کے ساتھ تعاون کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی گاڑیوں کو ترک پرچم اور صدر رجب طیب ایردوان کی تصاویر سے سجا رکھا تھا۔

کانوائے میں شامل لبنانی نوجوانوں نے شہر کے مرکز میں چکر لگائے اور ہارن بجا کر ترکی اور صدر رجب طیب ایردوان کے حق میں نعرے لگائے۔

اس دوران بیروت اور جنوبی علاقوں کے درمیانی ساحلی راستے پر واقع ایک پُل پر  بھی ترکی کا پرچم  لہراتا دیکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے شمالی شہروں طرابلس شام اور آقار کے شہریوں نے  ترکی کی جنوبی سرحد پر  دہشت گردی کوریڈور  کے خاتمے اور علاقے میں قیام امن کے لئے گذشتہ سال کئے گئے چشمہ امن آپریشن  کے ساتھ بھی تعاون کا اظہار کیا تھا۔



متعللقہ خبریں