قطر سے غزہ کو 14 ملین ڈالر کی امداد

غزہ میں حالات زندگی میں بہتری لانے اور پاور ہاوس تک قدرتی گیس  پائپ بچھانے کے معاملے پر غور

1364285
قطر سے غزہ کو 14 ملین ڈالر  کی امداد

قطر ی غزہ کی نشاطِ نو کمیٹی" نے  غزہ کی پٹی کے لیے 14 ملین ڈالر کی امداد  فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں  واضح کیا گیا ہے کہ تنظیم کے غزہ امور کے ذمہ داری یحیٰ الا سنوا ر نے کمیٹی کے صدر محمد الا امادی کے ہمراہ غزہ کے حالات میں بہتری لانے کے موضوع پر  بات چیت کی۔

ان  دونوں سربراہان نے 13 برسوں سے اسرائیل کے محاصرے میں ہونے والے  غزہ میں حالات زندگی میں بہتری لانے اور پاور ہاوس تک قدرتی گیس  پائپ بچھانے کے معاملے پر غور کیا۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ قطر  نے غزہ میں ایک لاکھ بیس ہزار احتیاج مندوں کو ایک ۔ ایک سو ڈالر کی امداد فراہم کرنے کے لیے 12 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے اور  احتیاج مندوں کو پانچ ۔پانچ سو ڈالر  شادی بیاہ کے   خرچ کے لیے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں