یمن میں حوثیوں کا میزائل حملہ،87 فوجی ہلاک

یمن میں کیے گئے ایک میزائل حملے میں 87 فوجی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے

1343562
یمن میں حوثیوں کا میزائل حملہ،87 فوجی ہلاک

یمن میں کیے گئے ایک میزائل حملے میں 87 فوجی مارے گئے ہیں۔

 یمن کے فوجی اور طبی ذرائع کے مطابق، یہ میزائل حوثی ملیشیا نے داغا تھا  جو کہ  وسطی صوبے مارب کی ایک مسجد پر گرا۔

 اس واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اس حملے کو بزدلانہ اور دہشت گردانہ فعل قرار دیا ہے ۔

 دوسری جانب حوثی ملیشیا کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا  گیا ہے۔

 واضح رہے کہ  یمنی تنازعہ سن 2014 سے جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں