ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے: جواد ظریف

ڈونلڈ ٹرمپ ایک دفعہ پھر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی دھمکی دے رہے ہیں، مغربی ایشیاء میں امریکہ اپنے اختتام پر پہنچ گیا ہے: وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

1334997
ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ "ثقافتی اہمیت کے حامل مقامات کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے"۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران کے ثقافتی مقامات سمیت 52 اہداف کو نشانہ بنانے سے متعلق بیان کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ ، جمعہ کے دن بزدلانہ دہشت گردی کے ساتھ بین الاقوامی قانون کی تمام پہلووں سے خلاف ورزی کر چکے ہیں اور اب ایک دفعہ پھر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی دھمکی دے رہے ہیں۔ ثقافتی مقامات کا نشانہ بنانا جنگی جرم ہے"۔

ظریف نے امریکی ڈپلومیٹس کے بین الاقوامی قانون کا احترام نہ کرنے کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے اور کہا ہے کہ مغربی ایشیاء میں امریکہ اپنے اختتام پر پہنچ گیا ہے۔

ایرانی  فوج کے سربراہ میجر جنرل سّید عبدالرحیم موسوی  نے بھی تہران میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ "میرے خیال میں وہ ایسی جرات نہیں کریں گے لیکن اگر کوئی جھڑپ ہوتی ہے تو پھر یہ 5 اور 2 کا عدد  کس کے برابر ہوتا ہے یہ اس وقت پتا چلے گا"۔



متعللقہ خبریں