شام: چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں بجلی کی بحالی

ترشین بیراج سے لے کر تل  ابیض تک بجلی  کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے: ترکی وزارت دفاع

1319600
شام: چشمہ امن آپریشن کے علاقے میں بجلی کی بحالی

شام میں چشمہ امن آپریشن  کے علاقے میں زندگی کو معمول پر لانے کی کاروائیاں پوری رفتار سے جاری ہیں۔

ترکی کی وزارت دفاع سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق  اس موضوع پر عین العرب میں روسی حکام کے ساتھ مذاکرات کے بعد ترشین بیراج سے لے کر تل  ابیض تک بجلی  کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے۔

تل ابیض کے مرکز اور راس العین کے لئے بھی کاروائیاں جاری ہیں۔

بیان کے مطابق آلوک واٹر  پلانٹ  کے 30 کنووں  میں سے 26 کی مرمت کر کے چشمہ امن آپریشن کے علاقے  میں پانی  کی ضرورت کو پورا کیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں