امریکہ پابندیاں ختم کرے مذاکراتی میز پر آجائیں گے: ایران

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف  ناجائز پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے

1317458
امریکہ پابندیاں ختم کرے مذاکراتی میز پر آجائیں گے: ایران

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکہ ایران کے خلاف  ناجائز پابندیاں ختم کر دے تو ایران جوہری معاملے پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

روحانی کے مطابق یہ مذاکرات 5+1 ملکی سربراہان کی سطح تک بھی ہو سکتے ہیں۔

 یاد رہے کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کے ساتھ ہی 2015 میں ایران کا جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔

 ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے اپنے براہ راست خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ اسرائیل کو قرار دیا۔



متعللقہ خبریں