جہاد اسلامی حملے روکے ورنہ صدمے برداشت کرے: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملے روکے جائیں ورنہ مزید صدموں کو سہنے کے لیے تیار رہیں

1306184
جہاد اسلامی حملے روکے ورنہ صدمے برداشت کرے: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم جہادِ اسلامی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے راکٹ حملے روکے جائیں ورنہ مزید صدموں کو سہنے کے لیے تیار رہیں۔

خبر کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم "جہاد اسلامی" کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اسرائیل پر حملے روکنے یا صدمے سہنے میں سے کسی ایک کو منتخب کرلیں۔

 اگر جہاد اسلامی نے راکٹ حملے بند نہیں کیے تو تابڑ توبڑ حملے کریں گے اور اسرائیل کسی رحم کے بغیر ان حملوں کا جواب دے گا۔

 یاد رہے کہ  منگل کو  اسرائیلی فوج نے غزہ میں "جہاد اسلامی" کے کمانڈر ابو العطا کے گھر پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں کمانڈر اپنی اہلیہ سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ دیگر 5 افراد بھی لقمہ اجل بن گئے تھے ۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ کی تعیناتی کے بعد سے نہ صرف غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ فلسطینی جہادی تنظیم کے کمانڈرز کو شام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں