عالمی برداری سے تعلق توڑنا ہمارے مفاد میں نہیں:ایرانی صدر
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے تعلقات توڑ لینے کا مطلب تنہائی ہے لہذا دو طرفہ مفادات کی روشنی میں ہمیں ہر مذکراتی میز پر آنا ہوگا۔
1304513
ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے تعلقات توڑ لینے کا مطلب تنہائی ہے لہذا دو طرفہ مفادات کی روشنی میں ہمیں ہر مذکراتی میز پر آنا ہوگا۔
ایرانی صدر نے اس بات کا اظہار صوبہ کرمان سے متصل بافت شہر میں فولادی کارخانے کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔
انہوں نے جوہری معاہدے سے اخراج اور مغرب سے تعلقات میں کمی کا دفاع کرنے والے بعض اعتدال پسند طبقوں پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ بعض طبقوں کی خام خیالی ہے کہ مغرب سے مذاکرات کرنے سے ایران اپنی طاقت کھو دےگا لیکن کیا دنیا سے کنارہ کش ایک ملک ترقی کر سکتا ہے ؟ اگر ہم نے ایسا کیا تو دنیا میں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہوگا۔