ملک میں عام اور صدارتی انتخابات میں وقفہ ہونا چاہیئے: فلسطینی انتخابی کمیشن

کمیشن نے  بتایا کہ  انتخابات میں شریک  فلسطینی سیاسی جماعتوں کی اکثریت     نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک میں صدارتی اور عام انتخابات الگ الگ وقت پر منعقد کروائے جائیں

1297754
ملک میں عام اور صدارتی انتخابات میں وقفہ ہونا چاہیئے: فلسطینی انتخابی کمیشن

 فلسطین  میں عام اور صدارتی انتخابات بیک وقت نہیں  ہونگے۔

 فلسطین کے انتخابی کمیشن کے مطابق،  اس فیصلے پر   حماس سمیت فلسطین کے تمام سیاسی  گروہ بھی متفق ہیں ۔

 کمیشن نے  بتایا کہ  انتخابات میں شریک  فلسطینی سیاسی جماعتوں کی اکثریت     نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک میں صدارتی اور عام انتخابات الگ الگ وقت پر منعقد کروائے جائیں ۔

 فلسطینی آئین کے تحت    ملک میں ہر  4 سال  بعد عام انتخابات ہوتے ہیں مگر  سن 2006 سے ان  کا انعقاد نہیں ہو سکا ہے۔



متعللقہ خبریں