عراق میں مظاہروں میں تیزی کے بعد سیکورٹی قوتوں کا اعلامیہ

احتجاجی مظاہروں کے بارے میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے دائرہ عمل میں  سخت کاروائی کی جائیگی

1295117
عراق میں مظاہروں میں تیزی کے بعد سیکورٹی قوتوں کا اعلامیہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے کل سے مشہورالتحریر چوک میں دھرنا دینا شروع  کر دیا ہے۔

التحریر چوک میں خیمے گاڑتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کرنے والے مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

بتایا گیا ہے کہ عراق کے وسطی اور جنوبی شہروں میں احتجاجی واقعات نے زور پکڑ لیا ہے۔

عراقی مشترکہ آپریشن ہیڈ کوارٹر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بارے میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی قانون کے دائرہ عمل میں  سخت کاروائی کی جائیگی۔

وزارت ِ دفاع  کے ماتحت کام کرنے والے مشترکہ آپریشن ہیڈکوارٹرکی جانب سے جاری تحریری اعلامیہ میں  خبردار کیا گیا ہے کہ شہریوں کے جانی  تحفظ کے خلاف کوئی اقدام نہ اٹھایا جائے۔

اعلامیہ میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ مظاہرین میں  گھل مل جانے والے بعض افراد  انسانوں کا قتل کرنے، زخمی کرنے ، سرکاری و نجی  مال کو نذرِ آتش کرنے اور لوٹ مار کی طرح کے  گھناونے فعل کے مرتکب ہوتے ہوئے پر امن مظاہروں کا استحصال کر رہے ہیں۔

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ "ہماری تمام تر ہیرو سیکورٹی قوتیں انسداد دہشت گردی کے قانون کے دائرہ کار  مجرمین کے خلاف سخت  ترین کاروائی کریں گی، یہ غیر قانونی حرکات فوری طور سد باب  کیے جانے کی ضرورت ہونے والے جرائم ہیں۔  علاوہ ازیں عراقی شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور پر امن مظاہروں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہونے والے  ان افراد  کو کڑی سے کڑی سزا دی جائیگی۔ سیکورٹی قوتیں عوام کو دیے گئے عندیہ کے مطابق دہشت گردوں  اور جرم پیشہ افراد  کے خلاف تمام تر تدابیر اختیار کریں گی۔



متعللقہ خبریں