شام، ادلیب میں اسد قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے حملے

ملکی انتظامیہ کی قوتوں کے توپ کے گولوں سے حملوں میں کم از کم 7 سویلین ہلاک۔، درجنوں زخمی

1294515
شام، ادلیب میں اسد قوتوں اور روسی لڑاکا طیاروں کے حملے

شام کی اسد انتظامیہ کے ادلیب غیر عسکری علاقے میں واقع جندویہ دیہات   کی سبزی منڈی پر توپ کے گولے  سے  حملے میں 7  افراد  ہلاک جبکہ  متعدد زخمی ہو گئے۔

ادلیب کے سول دفاعی  حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق اسد انتظامیہ  نے ادلیب کے جنوب مغرب میں جسر الشعور  تحصیل سے منسلک جندویہ  گاوں کی منڈی پر  توپ کے گولے داغے جس سے سات افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

دوسری جانب  فوجی مخالفین  کی رصد گاہ نے اعلان کیا ہے کہ روسی جیٹ طیاروں نے ادلیب کے کیفرن بل ، رقایہ اور  ترمیلا سمیت  لازکیہ   سے منسلک قبینہ پر  بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی اور روس کے مابین 17 ستمبر 2018 کو طے پانے والے  سمجھوتے کے بعد سے ادلیب غیر عسکری علاقے میں ملکی انتظامیہ اور روس کے حملوں میں 1300 سویلین ہلاک ہوئے ہیں ۔

 



متعللقہ خبریں