لیبیا کو تحقیقاتی کمیشن بھیجا جائے، لیبیا انتظامیہ

طرابلس کے جوار کے ایک جوکی کلب اور میتیگا و مصراطہ ہوائی اڈوں   پر حملوں کی مذمت

1282887
لیبیا کو تحقیقاتی کمیشن بھیجا جائے، لیبیا انتظامیہ

لیبیا  میں   تسلیم یافتہ قومی مطابقت حکومت  کی صدارتی کونسل نے خلیفہ حفتر  سے منسلک قوتوں کی خلاف ورزیوں کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اس ملک  میں بین الاقوامی تحقیقاتی مشن روانہ کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کونسل   کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں حفتر قوتوں  کے طرابلس کے جوار کے ایک جوکی کلب اور میتیگا و مصراطہ ہوائی اڈوں   پر حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔

حفتر قوتوں  کے اقوام متحدہ کے لیبیا امدادی مشن  اور عالمی برادری   کی مذمت پر کان نہ دھرنے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ میں اپیل کی گئی ہے کہ ان قوتوں کی انسانی خلاف ورزیوں کو دستاویز ی  شکل دینے کے لیے اس ملک کو ایک تحقیقاتی کمیشن بھیجا جائے۔

 



متعللقہ خبریں