ایران اور آرمینیا کا باہمی تعلقات کو تقویت دینے کا عندیہ

یران  کی یوریشیا اقتصادی سوسائٹی میں شمولیت خطے میں اقتصادی تعلقات میں مضبوطی آنے  میں بار آور ثابت ہو گی

1279343
ایران اور آرمینیا  کا باہمی تعلقات کو تقویت  دینے کا عندیہ

ایرانی  صدر حسن  روحانی کی  آرمینیا  کے صدر آرمن سارکسیان   سے ایرِ وان  میں  ملاقات سر انجام  پائی ہے۔

ایرانی ایوانِ صدر سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمینی وزیرِ اعظم نیکول پاشنیان کی دعوت  پر یوریشیا اقتصادی سوسائٹی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی  غرض سے آرمینیا کے دارالحکومت ایرِ وان میں موجود روحانی  نے سارکسیان سے دو طرفہ اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔

روحانی نے آرمینیا اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ  اور ان میں تقویت  ایرانی خارجہ  پالیسیوں کے اساس کو تشکیل  دینے کی وضاحت کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک توانائی، ٹرانسپورٹیشن، ٹورزم اور انڈسڑی کے شعبہ جات میں وسیع پیمانے کی استعداد کے مالک ہیں۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ ایران  کی یوریشیا اقتصادی سوسائٹی میں شمولیت خطے میں اقتصادی تعلقات میں مضبوطی آنے  میں بار آور ثابت ہو گی۔

 



متعللقہ خبریں