اسرائیلی فوج فلسطینی وزیر کو گرفتار کر کے لے گئی

اسرائیلی حکام نے  گزشتہ  روز فلسطینی حکومت میں بیت المقدس کے امور کے وزیر فادی الہدمی کو تفتیش کےلیے گرفتار کر لیا ہے

1275926
اسرائیلی فوج  فلسطینی وزیر کو گرفتار کر کے لے گئی

اسرائیلی حکام نے  گزشتہ  روز فلسطینی حکومت میں بیت المقدس کے امور کے وزیر فادی الہدمی کو گرفتار کر لیا ہے ۔

اس سے قبل فادی کو رواں سال جولائی کے اواخر میں بھی بیت المقدس کے مشرقی حصے سے گرفتار کر کے چند گھنٹے حراست میں رکھا گیا تھا۔

اس دوران اسرائیلی پولیس نے اُن سے بیت المقدس میں فلسطینی سیاسی سرگرمی کے حوالے سے تفتیش کی تھی۔

 واضح رہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے وقتا فوقتا مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی عہدیداران کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ بیت المقدس کے گورنر عدنان غیث کو بھی کئی بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ آخری مرتبہ ان کو رواں سال اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں