ہم سعودی عرب پر ڈراون اور بالسٹک میزائل حملے نہیں کریں گے، ترجمان حوثی

حملوں  کو روکنے کے اس ارادے کا اگر سعودی عرب نے مثبت میں جواب نہ دیا تو پھر ہمارے پاس جوابی کاروائی  کا حق محفوظ ہو گا

1273680
ہم سعودی عرب پر ڈراون اور بالسٹک میزائل حملے نہیں کریں گے، ترجمان حوثی

یمن  میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کی سر زمین پر مسلح ڈراؤن حملوں اور بالسٹک میزائلوں سے حملوں کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔

حوثیوں کی اعلی سیاسی کونسل کے صدر مہدی الا مشاد  نے دارالحکومت صناء پر قبضے کی 5ویں سالانہ یاد کے موقع  پر الا یمن ٹیلی ویژن پر خطاب دیا۔

مشاد نے اس دوران کہا کہ ہم "سعودی عرب  کو  مسلح ڈراؤن اور بالسٹک میزائلوں  سے ہدف بنانے کے عمل کو روکنے کا اعلان کرتے ہیں اور اس ملک سے بھی اسی طرح کااقدام اٹھانے کی توقع رکھتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ ریاض پر ہونے والے حملوں  کو روکنے کے اس ارادے کا اگر سعودی عرب نے مثبت میں جواب نہ دیا تو پھر ہمارے پاس جوابی کاروائی  کا حق ہو گا، جنگ کو جاری رکھنا کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہو گا اور اس سے نا خواہش کردہ نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

جنگ جاری رہنے سے ان کو نہیں بلکہ اتحادی قوتوں کو نقصان پہنچنے کا دعوی کرنے والے مشاد   نے اتحادی قوتوں سے صناء ہوائی اڈے پر پابندیوں کو ختم کرنے اور بحیرہ احمر  کو جانے والے بحری جہازوں کو روکنے سے باز آنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے یمنی حکومت اور تمام تر طرفین  سے قومی مصالحت کے قیام کے لیے حقیقی اور سنجیدہ سطح کے مذاکرات شروع   کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں