سعودی عرب بزدلانہ حملوں کے اثرات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے: شاہ سلمان

یہ حملے سعودی عرب کے لئے حیاتی اہمیت کی حامل تنصیبات پر ہی نہیں پیٹرول کی عالمی رسد پر بھی اور عالمی اقتصادیات کے استحکام پر بھی کئے گئے ہیں: شاہ سلمان بن عبدالعزیز

1271691
سعودی عرب بزدلانہ حملوں کے اثرات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے: شاہ سلمان

سعودی عرب  کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ" سعودی عرب نیشنل پیٹرول کمپنی 'سعودی آرامکو' کو ہدف بنانے والے بزدلانہ حملوں کے اثرات پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے"۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق کابینہ اجلاس سے خطاب میں شاہ سلمان نے ہفتے کے دن 'سعودی آرامکو' کے 2 آئل فیلڈز پر ڈرون حملوں کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "سعودی عرب اس نوعیت کے بزدلانہ حملوں کے اثرات پر قابو پانے" کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے حملے کی مذمت کرنے والوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ " یہ حملے سعودی عرب کے لئے حیاتی اہمیت کی حامل تنصیبات پر ہی نہیں پیٹرول کی عالمی رسد پر بھی اور عالمی اقتصادیات  کے استحکام پر بھی کئے گئے ہیں"۔

سعودی عرب کے اپنی زمین  اور حیاتی اہمیت کی حامل تنصیبات کا دفاع کرنے کا ذکر کرتے ہوئے شاہ سلمان نے کہا ہے کہ " حملہ خواہ کسی بھی طرف سے ہو ہم اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں"۔

انہوں  نے عالمی برادری سے بھی علاقے، پیٹرول کی رسد اور عالمی اقتصادیات  کے تحفظ  کے لئے خطرہ بننے والے حملوں  کے سدباب کے لئے زیادہ سخت اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں