امریکہ کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ایرانی صدر

اگر امریکہ نے ہم پر عائد تمام تر پابندیاں ختم کردیں تو پھر سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین اور جرمنی کے ساتھ   اجلاس میں شراکت ممکن ہے

1262700
امریکہ کے ساتھ  دوطرفہ مذاکرات کا فیصلہ نہیں کیا گیا، ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی  کا کہنا ہے کہ متحدہ امریکہ کے ساتھ دو طرفہ  مذاکرات کے بارے میں کسی قسم کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

صدر روحانی نے ثقافتی ورثے، دستکاری فنون و وزارت سیاحت اور وزارت  تعلیم کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کردہ اعتماد کے ووٹ  پر رائے شماری کے دوران اپنے خطاب میں ایجنڈے کے معاملات  پر اپنے جائزے پیش کیے۔

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اس سے قبل  بار ہا  بیان دینے  اور بعض بیانات پر غلط تبصرہ کیے جانے کی توضیح کرتے ہوئے  روحانی نے بتایا کہ "امریکہ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کے بارے  میں ہم نے  کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے تجاویز ہیں  لیکن ہم نے ان کا مثبت میں جواب نہیں دیا۔  اگر امریکہ نے ہم پر عائد تمام تر پابندیاں ختم کردیں تو پھر سلامتی کونسل کے 5 مستقل اراکین اور جرمنی کے ساتھ   اجلاس میں شراکت ممکن ہے۔ لیکن دو طرفہ مذاکرات کا  اسوقت سوال  ہی نہیں پیدا  ہوتا۔

یورپی یونین  کے ممالک کے ساتھ جاری  مذاکرات سے اگر جمعرات کے روز تک کوئی نتیجہ حاصل نہ کیا جا سکا گیا تو  ہم اپنے تیسرے اقدام کا اعلان کریں گے۔

امریکہ کے جوہری معاہدے سے انخلاء کے بعد یورپی یونین کے ممالک کے اپنے فرائض پورا نہ کرنے کا دفاع کرنے والے روحانی نے  اس بات کا دعوی کیا کہ وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کی صورت میں امریکہ  کو سیاسی، سماجی اور اقتصادی حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 



متعللقہ خبریں