لیبیا، حفتر قوتوں کے فضائی حملوں میں 41 افراد ہلاک

لڑاکا طیاروں نے مرزوق شہر میں تبوع قبیلے کے رہائش پذیر ہونے والے الاقلعہ محلے کو نشانہ بنایا

1247985
لیبیا، حفتر قوتوں کے فضائی حملوں میں 41 افراد ہلاک

لیبیا  کے جنوب مغرب میں واقع مرزوق شہر میں جنرل خلیفہ حفتر کی قوتوں کے لڑاکا طیاروں کے فضائی حملوں میں 41 افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔

لیبیا میڈیا  میں جگہ پانے والی خبروں  کے مطابق لڑاکا طیاروں نے مرزوق شہر میں تبوع قبیلے کے رہائش پذیر ہونے والے الاقلعہ محلے کو نشانہ بنایا، جس دوران بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

جنرل حفتر ،علاقائی اتحادیوں سے حاصل کردہ اسلحہ اور فوجی سازو سامان کے ذریعے سول علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے  عالمی برادری کے ردِ عمل کا موجب بن رہے ہیں۔

حفتر ، حامیوں  کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ماہ دارالحکومت کے مشرقی علاقے تجورا میں مہاجرین کی پناہ گاہوں  کو ہد ف بنایا تھا جس سے 60 سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں