عدلیب میں اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کے حملے بدستور جاری

اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کےعدلیب  غیر عسکری علاقے  پر حملوں میں 208 بچوں اور 140 خواتین سمیت 781 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں

1247804
عدلیب میں اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کے حملے بدستور جاری

شام میں اسد قوتوں کے موضع بدامہ پرحملے میں ایک شہری ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

سول دفاعی تنظیم کے حلقوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق عدلیب کے نواحی علاقے بدامہ پر بمباری کی گئی جس دوران ایک عورت ہلاک اور پانچ شہری زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ ترکی اور روس کے عدلیب معاہدے پر 17 ستمبر 2018 کو دستخط کے بعد  سے ابتک اسد انتظامیہ اور اس کے حمایتیوں   کے  حملوں  کی بنا پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد شہری نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

شام کے انسانی حقوق کے نیٹ ورک نے اطلاع دی تھی کہ اسد قوتوں اور اس کے حمایتیوں کےعدلیب  غیر عسکری علاقے  پر حملوں میں 208 بچوں اور 140 خواتین سمیت 781 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں