سعودی شہر دمام پر یمن سے میزائل حملہ،سعودی حکومت خاموش

ایرانی نواز حوثی فوج   کے ترجمان یحیی سری  نے فیس بک پر بتایا ہے کہ  آج صبح  خلیج بصرہ کےکنارے واقع دمام  شہر کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے

1246223
سعودی شہر دمام پر یمن سے میزائل حملہ،سعودی حکومت خاموش

یمنی حوثیوں    نے  مشرقی سعودی شہر دمام  پر دور مار بلاسٹک  میزائل  حملہ کرنےکی کوشش کی ۔

 ایرانی نواز حوثی فوج   کے ترجمان یحیی سری  نے فیس بک پر بتایا ہے کہ  آج صبح  خلیج بصرہ کےکنارے واقع دمام  شہر    کے ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

 سری نے کہا کہ  یہ حملہ، سعودی  زیر قیادت اتحادی فوج کے ہم پر حملوں   کی جوابی کاروائی  ہے جس میں  غیر ملکی کمپنیوں  اور عام شہریوں   کی حفاظت کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔

دریں اثنا٫  سعودی حکومت اور اس کیا تحادی قوتوں کا اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔



متعللقہ خبریں