سعودی شہزادی کے لئے سزائے قید کا مطالبہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی حسہ بنت سلمان کے لئے 6 ماہ معلق  سزائے قید کا مطالبہ

1233814
سعودی شہزادی کے لئے سزائے قید کا مطالبہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی شہزادی حسہ بنت سلمان کے لئے 6 ماہ معلق  سزائے قید کا مطالبہ۔

فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرس کی تعزیراتی عدالت کے اٹارنی نے، پیرس میں اپنے گھر کی تعمیر و مرمت  کرنے والے مزدور کو اپنے ملازم سے بے دردی سے پٹوانے کے دعوے کے ساتھ شہزادی حسہ بنت سلمان کےلئے  6 ماہ کی معلق سزائے قید اور 5 ہزار یورو  جرمانے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں مزدور کی پٹائی کرنے والے ملازم کے لئے بھی 8 ماہ کی معلق سزائے قید کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقدمے کی پیشی 12 ستمبر کو ہو گی، علاوہ ازیں شہزادی حسہ بنت سلمان کے خلاف دسمبر 2017 سے مختلف جرائم کی وجہ سے گرفتاری کے حکمنامے بھی موجود ہیں۔

زدوکوب کا نشانہ بننے والے مزدور  نے 5 دن کی میڈیکل رپورٹ لی ہے ۔

اگرچہ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان  کی بہن حسہ بنت سلمان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے لیکن مدعی کے پولیس بیان کے مطابق شہزادی حسہ مزدور کی پٹائی کے دوران کہہ رہی تھیں کہ " اس کتے  کو مر جانا چاہیے ، اس کو جینے کا کوئی حق نہیں ہے"۔



متعللقہ خبریں