حوثیوں کا 30 اہم افراد کو سزائے موت کا حکم،اقوام متحدہ اسے رکوائے: حکومت یمن

حکومت  یمن نے  اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  حوثیوں کی طرف سے 30 افراد کو دی جانے والی سزائے موت کی سزا کو رکوانے میں مدد کر ے

1233736
حوثیوں کا 30 اہم افراد کو سزائے موت کا حکم،اقوام متحدہ اسے رکوائے: حکومت یمن

حکومت  یمن نے  اقوام متحدہ  سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ  حوثیوں کی طرف سے 30 افراد کو دی جانے والی سزائے موت کی سزا کو رکوانے میں مدد کر ے۔

 یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  صابا کے مطابق ، نائب وزیر خارجہ  محمد  الحدرامی  نے  اقوام متحدہ کے  حقوق انسانی کی   افسر اعلی میشال باشیلیٹ اور    یمن کے نمائندہ خصوصی مارٹن گریفیتھس  کو ایک خط ارسال کیا ہے ۔

 اس خط میں   یمنی عہدے دار نے    درخواست کی ہے کہ  حوثیوں نے    سماجی کارکنوں اور اخباری نمائندوں پر مشتمل 30 افراد کے ایک گروپ  کو سزائے موت دینے کا فیصلہ کیا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،حوثیوں نے تمام عالمی قوانین  کی دھجیاں اڑاتےہوئے حقوق انسانی کی خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور وہ  فرضی   دعووں کے  بہانے  معصوم افراد کو ہلاک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لہذا میرا اقوام متحدہ سے  مطالبہ  ہے کہ  وہ  ان  افراد کی زندگی بچانے کےلیے  فوری طور پر حرکت میں آئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز حوثیوں  نے اپنی ماتحت ایک فوجداری  عدالت     کے ذریعے  صنعا٫ یونیورسٹی    کے ایک  پروفیسر سمیت  اصلاح پارٹی کے بعض عہدے داروں اور اخباری نمائندوں پر مشتمل  30 افراد کے گروپ کو  جاسوسی  اور  مسلح گروہوں سے  تعلق کے   جرم میں  سزائے موت دینے کا  حکم سنایا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں