عراق، بغداد کے جوار میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ

بغداد سے 85 کلو میٹر  شامل میں واقع اور امریکی فوجیوں کے قیام کردہ مذکورہ کیمپ میں ایک فوجی ہوائی اڈہ اور بیس موجود ہیں

1220555
عراق، بغداد  کے جوار میں ایک فوجی کیمپ پر میزائل حملہ

عراقی دارالحکومت بغداد میں واقع الا تاجی فوجی کیمپ  پر کاتیوشا میزائل حملہ کیا گیا۔

عراقی وزارت ِ عظمی سے منسلک سیکورٹی میڈیا نیٹ ورک کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان کے مطابق الا تاجی فوجی کیمپ پر تین کاتیوشا میزائل داغے گئے۔

اعلامیہ میں اس حملے کے حوالے سے کوئی دوسری تفصیلات فراہم نہیں  کی گئیں۔

واضح رہے کہ بغداد سے 85 کلو میٹر  شامل میں واقع اور امریکی فوجیوں کے قیام کردہ مذکورہ کیمپ میں ایک فوجی ہوائی اڈہ اور بیس موجود ہے۔

یاد رہے کہ بغداد کے مرکزی علاقے میں واقع امریکی سفارتخانے کے جوار میں ایک مکان پر بروز جمعہ کاتیوشا میزائل گرنے  کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔



متعللقہ خبریں