جرمن وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے پر،آج ایران پہنچیں گے

جرمن وزیر خارجہ ماس نے کہا ہے کہ انہوں نے اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے حل کو دو ریاستی نظریے کے ساتھ منسلک کیا ہے

1215320
جرمن وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے پر،آج ایران پہنچیں گے

جرمنی کے وزیر خارجہ ہائیکو ماس ان دنوں مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

 انہوں نے اردن میں اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے حل کو دو ریاستی نظریے کے ساتھ منسلک کیا ہے۔

 ماس کے مطابق، دو ریاستی نظریے کی حمایت کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

اردنی دارالحکومت عَمان میں قیام کے دوران ہائیکو ماس نے میزبان وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں علاقائی معاملات پر گفتگو کی۔

 انہوں نے اس ملاقات میں فلسطینی مہاجرین کی ایجنسی UNRWA کے لیے ہر ممکن مدد کا یقین  بھی دلایا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اس ادارے کی مالی امداد امریکی صدر ٹرمپ نے منقطع کر دی ہے۔

 اردن میں قیام کے دوران وہ غیر اعلانیہ دورے پرعراق بھی گئے ہیں۔

 ماس  آج تہران میں  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے  ملاقات کریں گے ۔



متعللقہ خبریں