اسرائیلی پارلیمان تحلیل،نئے انتخابات17 ستمبر کو ہونگے

اسرائیلی پارلیمان  نے گزشتہ  درمیانی شب خود کو تحلیل کرنے اور 17 ستمبر کو نئے قانون ساز انتخابات کے اجرا کی منظوری دے دی ہے

1211099
اسرائیلی پارلیمان  تحلیل،نئے انتخابات17 ستمبر کو ہونگے

اسرائیلی پارلیمان  نے گزشتہ  درمیانی شب خود کو تحلیل کرنے اور 17 ستمبر کو نئے قانون ساز انتخابات کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی پارلیمان نے اپنے انتخاب کے بعد دو ماہ سے بھی کم عرصے میں خود کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہو۔

پارلیمان  کی تحلیل سے متعلق مجوزہ قانون نامزد وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی سربراہی میں لیکوڈ پارٹی نے پیش کیا جسے 45 کے مقابلے میں 74 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔

مجوزہ قانون پر رائے شماری ایسے موقع پر سامنے آئی جب نامزد وزیراعظم نیتن یاہو کو حکومتی اتحاد تشکیل دینے کے واسطے دی گئی مہلت اختتام پذیر ہو رہی ہے۔

 حکومتی اتحاد کی تشکیل میں ناکامی کے بعد لیکوڈ پارٹی کے سربراہ نیتن یاہو نے بیلٹ بکس کی طرف واپسی کا متبادل  استعمال کیا۔

 واضح رہے کہ  اگر پارلیمان خود کو تحلیل کرنے کا فیصلہ نہ کرتی تو اسرائیلی صدر روفین ریفلین کسی دوسری شخصیت کو حکومت تشکیل دینے کے لیے نامزد کر سکتے تھے۔

بعد ازاں، اسرائیلی نامزد وزیراعظم  نیتن یاہو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیکوڈ پارٹی قبل از وقت انتخابات میں جیت سے ہمکنار ہو گی۔

 

 



متعللقہ خبریں