قوی امکان ہے کہ اسد انتظامیہ نے کلورین گیس استعمال کی ہے: امریکہ

امریکی  دفتر خارجہ    کے ترجمان مورگن اورٹاگوس نے ایک بیان میں کہا  کہ  اسد انتظامیہ نے نئے کیمیائی حملوں کا ارتکاب کیا ہے  جس  کے شواہد ملے ہیں جبکہ  شمال مغربی شام کی  صورت حال  بھی ہمارے زیر مشاہدہ ہے

1205706
قوی امکان ہے کہ اسد انتظامیہ نے کلورین گیس استعمال کی ہے: امریکہ

امریکی  دفتر خارجہ    کے ترجمان مورگن اورٹاگوس نے  بتایا ہے کہ  شمالی شام کے مغربی علاقوں  پر اسد نواز فوج نے کیمیائی حملے کیے ہیں۔

 اورٹاگوس نے  ایک بیان میں کہا  کہ  اسد انتظامیہ نے نئے کیمیائی حملوں کا ارتکاب کیا ہے  جس  کے شواہد ملے ہیں جبکہ  شمال مغربی شام کی  صورت حال  بھی ہمارے زیر مشاہدہ ہے ۔

 ترجمان نے کہا کہ  19 مئی کے روز   شمال مغربی شام  پر  کلورین گیس    کا استعمال کیا گیا  جس کا سلسلہ جاری رہنے کے بھی شواہد مل رہے ہیں   ۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو  امریکہ اور اس کے اتحادی   جوابی کاروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

 اورٹاگوس نے  اسد اانتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ   شمال مغربی شام میں   عوام  پر حملے بند کرے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں