اسرائیل سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا:حماس کی تردید

غزہ کی  پٹی کا انتظام  سنبھالنے والی تنظیم حماس نے اس بات کی تردید کی ہے  کہ اسرائیل کے ساتھ 6 ماہ کی مدت  کےلیے جنگ بندی کا معاہد ہ طے کیا گیا ہے

1204937
اسرائیل سے جنگ بندی کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا:حماس کی تردید

 

غزہ کی  پٹی    کا انتظام  سنبھالنے والی تنظیم حماس نے اس بات کی تردید کی ہے  کہ    اسرائیل کے ساتھ 6 ماہ کی مدت  کےلیے جنگ بندی کا معاہد ہ طے کیاگیا ہے ۔

 حماس کے ترجمان  فوزی برہوم نے  ٹویٹر پر ایک تحریری بیان میں   کہا کہ  اسرائیل ذرائے ابلاغ میں   گردش کرنے والی  یہ خبر جھوٹی ہے کہ ہم نے  اسرائیل کے ساتھ 6 ماہ کی مدت  پر جنگ بندی کا کوئی معاہدہ طے  کیا ہے  البتہ یہ  اس وقت ممکن ہوگا  جب اسرائیل اپنے تمام  معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔

یاد رہے کہ اسرائیلی ٹی وی 12   نے خبر دی تھی کہ   اقوام متحدہ اور مصرکی ثالثی سے  6 ماہ کی مدت کےلیے    طرفین کے درمیان جنگ بندی  طے ہو گئی ہے۔

اس ماہ کے  اوائل میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی    پر حملوں میں اضافہ کر دیا تھا جس میں 25 فلسطینی شہید اور 150 زخمی ہو گئے تھے ۔

 

 



متعللقہ خبریں