ایران۔امریکہ جنگ عراق کا وجود مٹا دے گی: مقتدی الصدر

تحریک الصدرہ کے  لیڈر مقتدی الصدر نے  خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  اگر عراق نے  امریکہ اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ جنگ میں   سنجیدگی اختیار نہ کی تو   یہ اُس کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے

1204193
ایران۔امریکہ جنگ عراق کا وجود مٹا دے گی: مقتدی الصدر

 تحریک الصدرہ کے  لیڈر مقتدی الصدر نے  خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  اگر عراق نے  امریکہ اور ایران کے درمیان کسی ممکنہ جنگ میں   سنجیدگی اختیار نہ کی تو   یہ اُس کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

 الصدر نے اس بات کا اظاہر سوشل میڈیا  پر اپنے پیغام میں کیا اور کہا کہ  ہم ایران اور امریکہ کے  درمیان  جنگ کے حامی نہیں ہیں  اور یہ بھی نہیں چاہتے کہ  عراق اس  ممکنہ جنگ کا حصہ بنے لہذا ہمیں چاہیئے کہ ہم  اپنے باہمی اتحاد کو مضبوط بنائیں  لیکن اگر ایسانہ کیا گیا تو  یہ جنگ  ہمارے مستقبل  اور  قومی وجود کو بھی  تہہ و بالا کر دے گی ۔

 مقتدی الصدر نے  مزید کہا کہ   ہماری عوام کسی مزید جنگ   کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے ،عراق امن چاہتا ہے  اور اگر کسی نے  ملک کو جنگ میں جھونکنا چاہا تو    وہ عراقی عوام کو   اپنا دشمن  پائیں گے۔



متعللقہ خبریں