ہمیں یقین ہے کہ امریکی صدر ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، ایرانی سیکرٹری خارجہ

خطے میں کوئی بھی ملک ایران کے ساتھ محاذ آرائی کرنے  یا پھر ایسے مغالطے میں پڑنے کی  سوچ رکھتا ہے

1203709
ہمیں یقین ہے کہ امریکی صدر ایران  کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، ایرانی سیکرٹری خارجہ

ایرانی سیکرٹری  خارجہ جواد ظریف  کا کہنا ہے کہ ان کو یقینِ کامل ہے کہ ایران  اور امریکہ کی جنگ نہیں چھڑے گی۔

جناب ظریف نے  اپنے دورہ چین کے دوران اپنے ملک اور امریکہ کے مابین کشیدگی سے متعلق ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ایرنا کو بعض بیانات دیے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ چھڑنے کے احتمال  پر ایک سوال کے جواب میں ظریف نے بتایا کہ"ہمیں پورا یقین ہے کہ جنگ نہیں چھڑے گی  کیونکہ نہ ہم جنگ کے خواہاں ہیں اور  نہ ہی خطے میں کوئی بھی ملک ایران کے ساتھ محاذ آرائی کرنے  یا پھر ایسے مغالطے میں پڑنے کی  سوچ رکھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر کے ارد گرد کے بعض حلقے ایران مخالف جنگ کے خواہش مند ہیں ، کیونکہ ٹرمپ نے حال ہی میں جنگ کے حق میں نہ ہونے کا بیان دیا ہے تاہم اس کی انتظامیہ کی بعض  شخصیات ٹرمپ کو اس چیز پر اکسانے کے درپے ہیں۔

خیال رہے کہ تہران انتظامیہ کا خیال ہے کہ ٹرمپ کے برعکس وائٹ ہا­­وس قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن، اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ایران  کے خلاف جنگ کی منصوبہ بندی  کر رہے ہیں۔

ادھر امریکی میڈیا میں بھی کچھ مدت سے ٹرمپ کے ایران کے معاملے میں اپنے مشراء کے ساتھ تکرار ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں، جن کی ٹرمپ تردید کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں