یمن: فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 27 حوثی ہلاک

یمن کے وسطی ضلعے البیضاء  میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 27 حوثی ہلاک کثیر تعداد میں زخمی

1197835
یمن: فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں، 27 حوثی ہلاک

یمن کے وسطی ضلعے البیضاء  میں یمنی فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپوں میں 27 حوثی ہلاک ہو گئے ہیں۔

یمن کی حکومت سے منسلک "26 سیپ نیوز" خبر سائٹ کے مطابق حوثیوں کے تحصیل الظاہر  پر حملہ کرنے کے بعد شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں جن کے نتیجے میں 27 حوثی ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق فوج سے منسلک فورسز نے حملوں  کو رفو کر دیا ہے اور حوثی پس قدمی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

خبر میں فوج کی طرف سے جانی نقصان ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے یمن میں سیاسی عدم استحکام اور بد امنی کا سامنا ہے اور حوثیوں اور حکومت سے منسلک فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

حوثی، ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں