ادلیب غیر عسکری علاقے پر اسد قوتوں کے حملے جاری

سول دفاعی امدادی تنظیموں کی شدید بمباری  تلے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

1196353
ادلیب غیر عسکری علاقے پر اسد قوتوں کے حملے جاری

شام میں "ادلیب غیر عسکری علاقے"  کی سرحدوں کے اندر واقع رہائشی علاقوں پر فضائی اور بری حملوں میں 4 شہری ہلاک ہو گئے۔

سول دفاعی تنظیم کے حلقوں کے مطابق فضائی حملوں میں ادلیب سے منسلک  تحصیلوں اور دیہاتوں  پر بمباری   کی گئی جس سے چار افراد لقمہ اجل بن گئے۔

سول دفاعی امدادی تنظیموں کی شدید بمباری  تلے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ان حملوں کے بعد علاقے میں مقیم  شہری محفوظ مقامات کو  نقل مکانی  کر رہے ہیں اور ان کی ایک بڑی تعداد ترک شہر خطائے کی تحصیل ریحانلی کے مخالف سمت میں واقع عاطمہ، دیر حسن قاہ اور کیفر لوسن میں واقع کیمپوں میں پناہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ادلیب غیر عسکری علاقے  پر  گزشتہ چار دنوں میں ہونے والے حملوں میں کم ازکم 63 شہری ہلاک ہو گئے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں