لیبیا میں انسانی صورتحال تشویشناک بنتی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

طرابلس  میں جھڑپوں نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے اور علاقے میں صورتحال ہر گزرتے دن بگڑتی جا رہی ہے

1190868
لیبیا میں انسانی صورتحال تشویشناک بنتی جا رہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام ِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ  نے متنبہ کیا ہے کہ لیبیائی دارالحکومت طرابلس اور گرد و نواح میں جاری جھڑپوں کی بنا پر انسانی صورتحال بد تر ہوتی جا رہی ہے۔

دوجارچ نے یومیہ پریس بریفنگ میں  سویلین کے مقیم ہونے والے علاقوں پر اندھا دھند راکٹ حملوں پر گہرے خدشات رکھنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "طرابلس  میں جھڑپوں نے عوام کا جینا اجیرن کر دیا ہے اور علاقے میں صورتحال ہر گزرتے دن بگڑتی جا رہی ہے، تقریباً 39 ہزار افراد   بے گھر ہو چکے ہیں۔"

تصادم ہونے والے علاقوں میں بجلی کی  عدم ترسیل اور پانی کی قلت کا سامنا ہونے کاذکر کرتے ہوئے ترجمان نے  شہریوں کے تحفظ اور انسانی امداد کی ترسیل کو  فی الفور ممکن بنانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین ہزار سے زائد  مہاجرین طرابلس کے اطراف کے علاقوں میں جھڑپوں کے بیچ پھنسے ہوئے ہیں ۔



متعللقہ خبریں