لیبیا: جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 254 افراد تک جا پہنچی

طرابلس اور اس کے اطراف میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 254 افراد تک جا پہنچی

1187897
لیبیا: جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 254 افراد تک جا پہنچی

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور اس کے اطراف میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 254 افراد تک جا پہنچی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے شمال میں مسلح فورسز کے لیڈر جنرل خلیفہ حفتر نے 4 اپریل کو طرابلس میں حملے شروع   کروائے جس کے بعد جھڑپیں چھِڑ گئیں ۔

بیان کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں اس وقت تک 254 افراد ہلاک اور ایک ہزار 228 زخمی ہو چکے ہیں۔ زخمی ہونے والے 152 افراد کے آپریشن کئے گئے ہیں جن میں سے 89 افراد کی صحت کی حالت تسلی بخش ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے مشرق میں فوجی طاقت کے لیڈر حفتر نے دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے 4 اپریل کو حملے کا حکم دیا جس کے بعد قومی اتفاق حکومت  کی یونٹوں نے "برکان الغضب" آپریشن شروع کر دیا تھا۔

ملک میں سال 2011 سے  جائز حکومت کا بحران جاری ہے اور اسی حوالے سے گذشتہ دو ہفتوں سے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جانے والی قومی اتفاق حکومت  کی یونٹوں اور خلیفہ حفتر سے منسلک فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں