عراق، داعش مخالف آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

انبار پولیس   انسپکڑ حاجی زوریج  قصار  کا کہنا ہے کہ انبار کے مغربی علاقے حسینی یات میں فضائیہ کی مدد پولیس کی حربہ ٹیم  نے ایک آپریشن کیا

1182521
عراق، داعش مخالف آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک

عراقی صوبے  انبار  کے  ریگستانی علاقے میں فضا سے اترنے والی سیکورٹی قوتوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے دو کارندوں کو ہلاک کر دیا۔

انبار پولیس   انسپکڑ حاجی زوریج  قصار  کا کہنا ہے کہ انبار کے مغربی علاقے حسینی یات میں فضائیہ کی مدد پولیس کی حربہ ٹیم  نے ایک آپریشن کیا۔

علاقے میں اترنے والی قوتوں نے دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں  سے جھڑپ کی،  جس دوران اپنے جسموں پر دھماکہ خیز مواد باندھے  دو خود کش حملہ  آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

قصار کے مطابق دہشت گردوں کے  اسلحہ اور سازو سامان پر قبضہ کر لیا گیا ہے علاوہ ازیں  ریگستانی علاقے میں ایک دوسرے آپریشن میں تین مطلوبہ دہشت گردوں کو  حراست میں لے لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی حکومت نے سال 2017  کے آخیر میں ملک کی تمام تر سر زمین  کو داعش دہشت گرد تنظیم سے نجات دلانے کا اعلان کیا تھا۔

تا ہم ملک کے مغرب میں شامی سرحدوں کے جوار کا ریگستانی علاقہ،  دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گردوں کے جزوی طور پر اپنے وجود کو جاری رکھنے  والا  ایک علاقہ ہے۔



متعللقہ خبریں