سوڈان: آج سے ملک بھر میں عام ہڑتال

سلامتی و استحکام کا واحد راستہ یہی ہے کہ تبدیلی انتخابات کے ذریعے آئے: احمد ہارون

1178388
سوڈان: آج سے ملک بھر میں عام ہڑتال

سوڈان میں حزب اختلاف کی سوڈان ٹریڈ ایسوسی ایشن SPA کی طرف سے آج سے ملک بھر میں عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

SPA کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتی انتظام کو عبوری سول حکومت  کے حوالے کئے جانے تک ملک بھر میں عام ہڑتال جاری رہے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہڑتال عدالتی، انجینئرنگ، زراعت، مویشیوں کے ہسپتالوں ، تعلیم اور رسل و رسائل جیسے عوامی پیشہ وارانہ گروپوں کا احاطہ کرے گی۔ ہڑتال کے ساتھ ساتھ خرطوم کے فوجی کیمپس کے اطراف میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے  گا۔

اطلاع کے مطابق کل کا احتجاجی مظاہرہ حالیہ 4 سالوں کا بڑا ترین مظاہرہ تھا۔ مظاہرین فوجی کیمپس کے اندر داخل ہو گئےا ور فوج سے عمر البشیر انتظامیہ کا تختہ الٹ کر ملکی بحران میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔

تاہم حزب اقتدار قومی کانگریس پارٹی   کے چئیر مین احمد ہارون نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی، صرف انتخابات کے ذریعے، تبدیلی کے  اصول سے وابستہ ہے۔

احتجاجی مظاہروں کے ذریعے انتظامیہ میں تبدیلی کے خواہش مند مخالف حلقوں  کو جواب دیتے ہوئے ہارون نے کہا ہے کہ سلامتی و استحکام کا واحد راستہ یہی ہے کہ تبدیلی انتخابات کے ذریعے آئے۔

صدر عمر بشیر نے  بھی اس سے قبل اپنے بیانات میں کہا ہے کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی مظاہروں کے ساتھ نہیں  انتخابات کے ذریعے ممکن ہو سکے گی۔

واضح رہے  کہ سوڈان میں مہنگائی، پیٹرول اور کرنسی کی کمیابی کے خلاف ردعمل کے طور پر صدر عمر بشیر سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے ساتھ 19 دسمبر سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں