امریکہ کا فیصلہ شام ہی نہیں لبنان کی خودمختاری   کے لئے بھی خطرہ ہے: عون

اسرائیل یہودی قومی حکومت  کے آئین کے ساتھ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے حتمی شکل میں محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صدر میشال عون

1174788
امریکہ کا فیصلہ شام ہی نہیں لبنان کی خودمختاری   کے لئے بھی خطرہ ہے: عون

لبنان کے صدر میشال عون نے کہا ہے کہ امریکہ کا گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی حاکمیت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ صرف شام ہی نہیں لبنان کی خودمختاری   کے لئے بھی خطرہ ہے۔

تیونس میں منعقدہ 30 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں عون نے کہا کہ اسرائیل خاص طور پر شیبا ، کفر شبُا کی پہاڑیوں  اور الگسر  کے شمالی حصے کے طرح قدم بہ قدم اردن کی زمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ ان زمینوں پرلبنان کی ملکیت  بین الاقوامی سطح پر تسلیم کئے گئے نقشوں سے دستاویزی حیثیت رکھتی ہے۔

عون نے کہا کہ بین الاقوامی جائز حیثیت اور دستاویزات کی خلاف ورزی کئے جانے کی صورت میں لبنان جیسے چھوٹے ممالک کی کیا ضمانت ہو گی۔

عرب ممالک کے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ یہ مسائل کہ جن کا حل باہمی اتحاد کے باوجود مشکل ہے باہمی انتشار کی صورت میں انہیں کیسے حل کیا جا سکے گا؟

انہوں نے 20 جنوری کو عرب لیگ اقتصادی  و سماجی  ترقی کے سربراہی اجلاس  میں شریک ڈونر ممالک اور بین الاقوامی برادری کے ممالک سے مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی اپیل بھی کی۔

فلسطین کے موضوع پر بھی بات کرتے ہوئے صدر میشال عون نے کہا کہ اسرائیل یہودی قومی حکومت  کے آئین کے ساتھ فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے حتمی شکل میں محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں