رفاح پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کے 2 حملے

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج رفاح کے مشرق میں جاری گرینڈ واپسی مظاہروں کے علاقے میں  2 حملے کئے

1169579
رفاح پر اسرائیل کے جنگی طیاروں کے 2 حملے

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے آج رفاح کے مشرق میں جاری گرینڈ واپسی مظاہروں کے علاقے میں  2 حملے کئے۔

غزہ کی فلسطین وزارت صحت نے حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں یا زخمیوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔

تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق حملوں میں، رفاح کے مشرق میں، حماس کی 2 کنٹرول چوکیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ کل بوریج مہاجر کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی طیاروں کی طرف سے کئے گئے حملے میں 3 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے گرینڈ واپسی مظاہروں پر کل کے حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں