اسرائیلی فوج کی فائرنگ،2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان فلسطینیوں نے فوجیوں پر دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا جس کے جواب میں فائرنگ کی گئی

1166996
اسرائیلی فوج کی فائرنگ،2 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مزید دو فلسطینیوں کو  شہید  کر دیا ہے۔

 اسرائیلی فوج  کے مطابق ،ان فلسطینیوں نے فوجیوں پر دھماکہ خیز مواد پھینکا تھا جس کے جواب میں فوجیوں نے فائرنگ  کر دی۔

 یہ واقعہ  گزشتہ  رات مغربی کنارے میں واقع مقبرہ یوسف کے قریب پیش آیا جہاں اسرائیلی فوجی  یہودی عبادت گزاروں کی حفاظت کے لیے تعینات تھے۔

  تاہم،اس واقعے میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

 



متعللقہ خبریں