عراق کے ساتھ بلا ویزہ سیاحت ہو سکتی ہے: جواد ظریف

ایرانی  وزیر خارجہ  جواد ظریف   نے  عراق کو تجویز پیش کی ہے کہ دو طرفہ طور پر ویزے کے حصول ختم کر دیا جائے

1160608
عراق کے ساتھ بلا ویزہ سیاحت ہو سکتی ہے: جواد ظریف

  ایرانی  وزیر خارجہ  جواد ظریف   نے  عراق کو تجویز پیش کی ہے کہ دو طرفہ طور پر ویزے کے حصول ختم کر دیا جائے۔

 ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق ، صدر حسن روحانی   کے آج  دورہ عراق سے قبل  بغداد میں  موجود ایرانی وزیر خارجہ نے     بیان دیتےہوئے کہا کہ  دونوں ملکوں کے درمیان  گزشتہ روز کے مذاکرات میں   متعدد موضوعات پر مفاہمت    دیکھنےمیں آئی ہے   اورہم نے  دو طرفہ ویزے کے حصول کو ختم کرنے کی تجو یز بھی پیش کر دی    ہے لیکن اگر ایسا نہ بھِ ہوا تو ویزہ فیس    کی شرح  انتہائی کم   وصول کی جا سکتی ہے  لہذا امید ہے کہ عراقی حکام  ہماری اس تجویز کا معقول جواب دیں گے۔

 جواد ظریف نے  اس سلسلے میں  عراقی ہم منصب  محمد  علی الحکیم سے بھی ملاقات کی   جس  کے بعد ، تیل،گیس اور بجلی کے شبعوں میں مشترہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط  کیے گئے۔

 



متعللقہ خبریں