فلسطینی تنازعے کے حل میں روس کی پیشکش قبول ہے: فلسطین

فلسطینی صدر محمود عباس نے  روسی صدر ولا دیمیر پوٹن  کی طرف سے   ماسکو میں سہہ رکنی  اجلاس  کی پیشکش قبول کرلی ہے

1153951
فلسطینی تنازعے کے حل میں روس کی پیشکش قبول ہے: فلسطین

 فلسطینی صدر محمود عباس نے  روسی صدر ولا دیمیر پوٹن  کی طرف سے     ماسکو میں سہہ رکنی  اجلاس  کی پیشکش قبول کرلی ہے ۔

 فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  وافا   کے مطابق ،  صدارتی ترجمان  نبیل ابو ردانیہ   نے ایک تحریری بیان میں   حکومت فلسطین   کی طرف سے اس پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے ۔

 بیان  میں مزید کہا گیا کہ  صدر عباس نے  روسی ہم منصب   کی طرف سے  اس پیشکش کو سراہا اور کہا کہ  یہ   اقدام   اسرائیل کے موجودہ یا آئندہ کے وزیراعظم کے ساتھ  تنازعے کے  پر امن حل   کی کوششوں میں مفید ثابت  ہوگا۔

 اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے  گزشتہ روز ماسکو روانگی سے قبل  کہا تھا کہ  امن کے خواہاں ایک فلسطینی لیڈر سے میری ملاقات  اس سلسلے میں کافی  ہوگی ۔

  روس نے  گزشتہ سال نومبر میں   اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کےلیے ثالثی کی پیشکش کی تھی ۔



متعللقہ خبریں