ایران ممبران اسمبلی نے صدر روحانی سے ظریف کا استعفی قبول نہ کرنے کی درخواست کر دی

کمیشن  کے رکن مصطفی کیواکیبایان کا کہنا ہے کہ ہم نے ظریف کی حمایت میں 150 ممبران ِ اسمبلی کے دستخط یکجا کیے ہیں

1152690
ایران ممبران اسمبلی نے صدر روحانی سے ظریف کا استعفی قبول نہ کرنے کی درخواست کر دی

ایرانی  قومی اسمبلی کے 150 ممبرانِ اسمبلی  نے حسن روحانی سے وزیر خارجہ جواد ظریف  کے استعفی کوقبول نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ترجمان اور اصلاف پسند ممبر اسمبلی علی نجیفی  خوشریدی  نے اخباری نمائندوں کو بتایا ہے کہ ممبران اسمبلی کی اکثریت ظریف کے  عہدے پر براجمان رہنے کی متمنی ہے اور صدر روحانی کو اس حوالے سے ایک خط بھیجا گیا ہے۔

کمیشن  کے رکن مصطفی کیواکیبایان کا کہنا ہے کہ ہم نے ظریف کی حمایت میں 150 ممبران ِ اسمبلی کے دستخط یکجا کیے ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی اسمبلی  کے ممبران کی تعداد 290 ہے۔

یاد رہے کہ کل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ظریف نے اپنے عہدے کو مزید جاری نہ رکھ سکنے کا اعلان کیا تھا۔

کل  سوشل میڈیا میں  جگہ پانے والے پیغامات  کے مطابق  شامی  لیڈر صدر بشارالاسد کے کل دورہ تہران سے  ظریف  کو آگاہی نہ ہونے اور اس کے ردعمل  میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ  کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں