غزہ : اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ،20 مظاہرین زخمی

غزہ کی پٹی  سے محاصرہ ختم  کروانےلیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس میں 20 فلسطینی  زخمی ہو گئے

1148858
غزہ : اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ،20 مظاہرین زخمی

غزہ کی پٹی  سے محاصرہ ختم  کروانےلیے کیے گئے مظاہرے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی جس میں 20 فلسطینی  زخمی ہو گئے۔

  محکمہ صحت کے  ترجمان  اشرف القدرہ      کے مطابق ،   یہ واقعہ   اس وقت پیش آیا جب   قومی تحریک  فلسطین  کی طرف سے گزشتہ شام  غزہ کی شمالی سرحد کی جانب ایک پیدل مارچ  کیا گیا  جس  میں شامل   فلسطینی پرچم  اور شہید  فلسطینیوں کی تصاویر اٹھانے والے  مظاہرین پر  اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی ۔

 یاد رہے کہ   غزہ کی پٹی  میں آباد 20 لاکھ فلسطینی  سن 2006 سے جاری  اسرائیلی محاصرے کے خلاف جدو جہد میں مصروف ہیں۔

 



متعللقہ خبریں