سعودی سرحد کے قریب داعش کا حملہ،3 افراد ہلاک

عراقی شہر الانبار   کے  جنوب مشرق میں  داعش  کے حملے میں  3 افراد ہلاک ہو گئے

1148023
سعودی سرحد کے قریب داعش کا حملہ،3 افراد ہلاک

 عراقی شہر الانبار   کے  جنوب مشرق میں  داعش  کے حملے میں  3 افراد ہلاک ہو گئے۔

 عراقی فوج کے افسر  لیفٹینٹ احمد ال دلیمی  نے  بتایا ہے کہ  دہشتگرد تنظیم  داعش     نے الانبار کے  مغربی قصبے  نحیب        میں  سعودی سرحد کے قریب  واقع ایک  چوکی پر حملہ کر دیا  جس میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

 اس حملے کے بعد   داعش کے شر پسندوں نے  3 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو اغوا کر لیا  جن میں سے ایک   کو قتل کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں