ایران: پاسدارانِ انقلابِ اسلامی پر حملے سے متعلق 3 افراد زیرِ حراست

صوبہ سیستان۔بلوچستان سے منسلک شہر زاہدان میں 27 فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے  حملے سے متعلق 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

1147620
ایران: پاسدارانِ انقلابِ اسلامی پر حملے سے متعلق 3 افراد زیرِ حراست

ایران کے صوبہ سیستان۔بلوچستان سے منسلک شہر زاہدان میں 27 فوجیوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے  حملے سے متعلق 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایران  کی پاسدارانِ انقلاب اسلامی فورسز  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے  ملک کے جنوبی صوبے سیستان۔بلوچستان سے منسلک شہروں سیریوان اور ہاش میں آپریشن کر کے دہشت گردی کے حملے سے متعلق 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق مشتبہ افراد کی تحویل سے 150 کلو گرام  وزنی  اور دھماکے کے لئے تیار بم  ، 600 کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور کثیر تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز ایران کے صوبہ سیستان۔بلوچستان کے شہر زاہدان میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ خود کش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب اسلامی  کے 27 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے تھے۔

حملے کی ذمہ داری علاقے میں فعال جیش العدل نامی تنظیم نے قبول کر لی تھی۔

واضح رہے کہ جیش العدل کو ایران نے دہشت گرد تنظیم اعلان کر رکھا ہے۔ یہ تنظیم سنّی بلوچ عوام  کے حقوق کے دفاع کے دعوے کے ساتھ تہران انتظامیہ کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں