عراق کی زمین پر غیر ملکی فوجی بیس ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے: عادل عبد المہدی

ہم ملکی زمین پر کسی بھی غیر ملکی فوجی بیس کو قبول نہیں کرتے ، عراق کا فیصلہ آزادانہ فیصلہ ہے اور  کسی بھی فریق  کے اثر و نفوذ سے متاثر نہیں ہو سکتا: وزیر اعظم عادل عبد المہدی

1144248
عراق کی زمین پر غیر ملکی فوجی بیس ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے: عادل عبد المہدی

عراق کے وزیر اعظم عادل عبد المہدی  نے کہا ہے کہ عراق کی زمین پر غیر ملکی فوجی بیس ہمارے لئے قابل قبول نہیں ہے۔

عراق کے صدارتی دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق عبدالمہدی نے دارالحکومت بغداد میں امریکہ کے نائب وزیر دفاع  پیٹرک شاناہن کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات میں عراق ۔ امریکہ تعلقات  اور دہشت گردی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

عبدالمہدی نے شاناہن سے کہا ہے کہ ہم ملکی زمین پر کسی بھی غیر ملکی فوجی بیس کو قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عراق کا فیصلہ آزادانہ فیصلہ ہے اور  کسی بھی فریق  کے اثر و نفوذ سے متاثر نہیں ہو سکتا۔

عبدالمہدی نے مزید کہا کہ ہم عرب اور علاقائی ممالک کے ساتھ روابط کو فروغ دیناجاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے نائب وذیر دفاع شاناہن نے کہا ہے کہ ہم عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں اور میرے اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں  کے درمیان تعلقات کی نوعیت اور مستقبل کے بارے میں عراقی حکومت کے نقطہ نظر سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

شاناہن نے مزید کہا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد داعش کے خلاف جدوجہد اور عراقی فورسز  کی تعلیمی و تربیتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔  



متعللقہ خبریں