ایران کے خلائی تحقیقاتی مرکز میں آگ لگ گئی،3 سائنسدان ہلاک

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا  نے بتایا ہے کہ خلائی تحقیقی مرکز میں آگ لگنے سے 3سائنسدان ہلاک ہو گئے ہیں جن کی تفصیل فی الوقت واضح نہیں ہے

1137998
ایران کے خلائی تحقیقاتی مرکز میں آگ لگ گئی،3 سائنسدان ہلاک

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اسنا  نے بتایا ہے کہ خلائی تحقیقی مرکز میں آگ لگنے سے 3سائنسدان ہلاک ہو گئے ہیں۔

 اس بات کی تصدیق ایرانی وزیر  خبر رسانی  وٹیکنالوجی  محمد جواد جاہرومی نے بھی کر دی ہے۔

 جاہرومی نے اس مرکز میں آگ لگنے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 ایرانی حکومت نے بھی ہلاک ہونے والے تینوں سائنسدانوں کے بارے میں کوئی تفصیل یا ان کے نام ظاہر نہیں کیے۔

یہ امر اہم ہے کہ امریکی تنقید کے باوجود ایران اپنا خلائی تحقیق کا پروگرام جاری رکھے ہوئے ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ماہ    ایران نے اپنے ایک خلائی سیارے کی  تصویر بھی جاری کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں