غزہ: اسرائیلی فوج کی گولیوں سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

29 جنوری کے غزہ میں ایک مظاہرے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں کی  گولیوں سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

1138329
غزہ: اسرائیلی فوج کی گولیوں سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا

29 جنوری کے غزہ میں ایک مظاہرے کے دوران  اسرائیلی فوجیوں کی  گولیوں سے زخمی ہونے والا فلسطینی شہید ہوگیا ۔

وزارت صحت کے مطابق "حق واپسی"  مظاہروں  کے دوران گزشتہ 1 سال میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 264 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء سے علاقے کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق میں ہفتہ وار ریلیاں نکالی جاتی اور احتجاجی مظاہرے کیے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوجی فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان کے خلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی  شہید  اور ہزاروں کی تعداد میں اب تک زخمی ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں